Tuesday, March 24, 2020

کس بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیا؟ اصل کہانی سے پردہ اٹھ گیا

بھارتی کھلاڑی
بھارتی کرکٹر بھونیشور کمار کی اہلیہ نے فیس بک اکاﺅنٹ ہیک کرلیا، اس کا انکشاف انھوں نے ایک شو میں کیا۔

فاسٹ بولر نے کہاکہ نوپور ڈگر نے مجھ سے میرا پاس ورڈ مانگا میں نے منع کردیا، اگلے روز انھوں نے مجھے بتایا کہ یہ آپ کا نیا پاس ورڈ ہے، حقیقت میں انھوں نے میرا اکاﺅنٹ ہیک کیا، تب سے میں فیس بک استعمال نہیں کررہا۔

اس موقع پر نوپور بولیں کہ میرا اکثر بھونیشور کمار سے خواتین شائقین کے ساتھ تصاویر بنوانے پر جھگڑا رہتا ہے، میں کہتی ہوں کہ آپ کہہ نہیں سکتے تھے کہ تھوڑا دور ہوکر کھڑی ہوں۔ اس پر بھونیشور نے کہا کہ وہ خود ہی اتنا قریب کھڑی ہوتی ہیں تو میں کیا کرسکتا ہوں۔

پیسر نے یہ بھی بتایا کہ وہ 13 برس کی عمر سے ہی نوپور کو پسند کرنے لگے تھے جبکہ ان کی شادی نومبر 2017 میں ہوئی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WDYjNO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times