Wednesday, March 4, 2020

جمائما خان خوفزدہ، وزیر اعظم عمران کا بیٹا کورونا وائرس کی وجہ سے شدید پریشان۔۔۔ تشویشناک خبر آگئی

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان
وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کے قریبی گھر کے تمام لوگ کورونا وائرس کے شبے میں ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے کئے گئے ایک ٹویٹ میں جمائما خان کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ وہ ابھی تک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کسی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوئی ہیں تاہم ان کے قریب مقیم ایک خاندان کے تمام افراد کو آج صبح کورونا وائرس کے شبے میں مکمل لباس میں ایمبولینس پر ہسپتال لے جایا گیاہے اور میرا بیٹا جو پہلے اس کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھا اب اس بات پر قائل ہوگیا ہے کہ اس میں اس مرض کی علامات موجود نہیں ہیں۔‘

یاد رہے کہ برطانیہ بھر میں اب تک پچاسی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، اس حوالے سے برطانوی حکومت کی جانب سے کچھ ہنگامی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں تعلیمی اداروں کی بندش پر بھی غور کیاجارہا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cAaEb9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times