Tuesday, March 10, 2020

بلاول اور مریم کو گرمیوں میں پنکھے کے بغیر سونے کا مشورہ کیوں دیا؟ معروف اداکارہ کھل کر بول پڑیں

بلاول بھٹو اور مریم نواز
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے قسم کھا سکتی ہوں وہ کرپٹ نہیں ہیں۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ 200 فیصد کہتی ہوں وزیراعظم عمران خان کرپٹ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز برانڈڈ سیاست دان ہیں، مریم اور بلاول گرمیوں میں بغیر پنکھے کے زندگی گزاریں تو ان کو معلوم ہو کہ حالات کیا ہیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو پورے سندھ نے ووٹ دئیے تو وہ وزیراعظم بن جائیں گے۔ معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ عوام کے حالات بہت خراب ہیں، روحی بانو کا حکومتی سطح پر خیال رکھنا چاہئے تھا۔عورت مارچ پر گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے عورت مارچ میں شرکت نہیں کرسکی، زیادتی کسی کے ساتھ بھی ہو آواز اٹھانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عورتیں کمزور ہوتی ہیں اس لیے ان کے لیے آواز اٹھانی چاہئے، عورتوں کے حقوق کے لیے نعروں کو نرم انداز سے بیان کیا جاسکتا تھا، لفظوں کو ہیر پھیر کرکے تبدیل کیا جاسکتا تھا، عورت مارچ میں لفظوں کا چناؤ بہتر ہوتا تو اچھا ہوتا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ انور مقصود کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، معین اختر جیسے فنکار کا نعم البدل ملنا مشکل ہے، ان کا موازنہ کسی دوسرے کے ساتھ کرنا درست نہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VY2qnu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times