Sunday, March 1, 2020

شہناز انصاری قتل کیس: پولیس نے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

مقتول پی پی ایم پی اے شہناز انصاری
نوشہرو فیروز پولیس نے مقتول پی پی ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث مزید 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے باپ بیٹا ہیں۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر شید کلیم امام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ ایم پی اے شہناز انصاری کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ گرفتار ملزمان کے نام وقار اور اختر کھوکھر ہیں اور دونوں باپ بیٹا ہیں۔ پولیس کے مطابق وقار کیس کا مرکزی ملزم ہے اور اسی نے شہناز انصاری پر فائرنگ کی تھی۔

دونوں ملزمان مقتولہ کے رشتے دار بھی ہیں۔ مقدمے میں نامزد سلمیٰ کھوکھر اور محمد صدیق پہلے ہی گرفتار ہیں۔ 4 نامزد ملزمان کے علاوہ 4 سہولت کار بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر اس کیس میں 8 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

آئی جی سندھ کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی۔ آئی جی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کیس کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تفتیش کو یقینی بنایا جائے گا۔ کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نوشہروفیروز میں فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما شہناز انصاری جاں بحق

ایم پی اے شہناز انصاری کو 14 روز قبل اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے بہنوئی کے چہلم میں شرکت کے لیئے گئی تھیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39bZpnr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times