Friday, February 21, 2020

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے ہوسٹ احمد گوڈیل کا بڑا جواب آگیا

 احمد گوڈیل
پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض احمد گوڈیل نے ادا کیے جس پر سوشل میڈیا پر طوفان آ گیاہے اور میم کا سمندر امڈ آیاہے تاہم اس کے بعد اب احمد گوڈیل نے تنقید کرنے والوں کیلئے بھی پیغام جاری کرتے ہوئے حیران کن بات…

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں احمد گوڈیل نے میزبانی کے فرائض کی ادائیگی شروع کی تو اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے تنقید کے تیر چلاناشروع کر دیئے اور قرار دیا گیا کہ ان کے اس انداز میں وزیراعظم عمران خان اور شارخ خان کی نقل اتارنے کی جھلک دکھائی دے رہی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ان کا اپنا ذاتی سٹائل ہے یا پھر انہوں نے جان بوجھ کر یہ انداز اپنایا ۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد احمد گوڈیل نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” جو لوگ سوشل میڈیا پر مجھے ٹرول کررہے ہیں اور مذاق اڑا رہے ہیں وہ دراصل وہ یہ سب مجھ سے حسد کے باعث کر رہے ہیں ، انہیں ہضم نہیں ہو رہا کہ کوئی اس جگہ پر کیسے پہنچ سکتا ہے ۔“ انہوں نے اپنے پیغام میںکہا کہ” سپور ٹ کرنے ، بے عزتی کرنے ، نفرت کرنے اور محبت کرنے پر تمام کا شکرگزار ہوں ، اور آخر میں کہنا چاہتاہوں کہ محنت کر حسد نہ کر ۔“

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vNw6Zr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times