اگر نہیں تو جان لیں کہ ایسا واقعی ہوتا ہے مگر اس کی وجہ کیا ہے؟
تو اس کا جواب ہمارے ہارمونز میں چھپا ہے۔
جی ہاں واقعی کسی بچے کی پیدائش سے قبل ایسٹروجن اور ٹسٹوسیٹرون نامی ہارمونز جینز کو کنٹرول کرتے ہیں جو انگلی کی لمبائی کا تعین کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ مردوں میں شہادت کی انگلی چھوٹی جبکہ خواتین میں اس سے الٹ ہوتی ہے۔
بنیادی طور پر انگلیوں کی لمبائی مختلف شخصی عادات سے جڑی ہوتی ہے جیسے جارحیت، موسیقی کی صلاحیت اور جنسی تبدیلی سے تعلق رکھتی ہے۔
اسی طرح یہ مختلف طبی مسائل جیسے آٹزم، ڈپریشن، ہارٹ اٹیک اور کینسر کا عندیہ بھی ہوسکتی ہیں۔
طبی ماہرین نے یہ راز 2011 میں دریافت کیا تھا کہ ہارمونز خواتین اور مردوں میں انگلیوں کی لمبائی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ اگر لڑکوں میں ٹسٹوسیٹرون نامی ہارمنز کی کمی ہو تو ان کی شہادت کی انگلی لمبی ہوتی ہے جبکہ ایسٹروجن کی کمی کی صورت میں رنگ فنگر کی لمبائی بڑھتی ہے۔
لڑکیوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور ہارمونز میں کمی بیشی ان کی انگلیوں کی لمبائی کا تعین کرتی ہے۔
اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہارمونز انسانی شخصیت پر اپنے اثرات پیدائش سے قبل ہی مرتب کرنے لگتے ہیں اور حمل کے تیسرے مہینے سے وہ اپنا کام کرنے لگتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GaU0mu
0 comments: