Monday, February 17, 2020

کیماڑی میں پھیلنے والی پرسرار گیس، شہر قائد کے دیگر علاقے متاثرہونا شروع ہوگیا

کیماڑی میں پھیلنے والی پرسرار گیس، شہر قائد کے دیگر علاقے متاثرہونا شروع ہوگیا
کیماڑی میں پھیلنے والی پرسرار گیس شہر قائد کے دیگر علاقوں کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا، وزیراعظم عمران خان نے زہریلی گیس سے ہونے والی قیمتی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرسرار اور زہریلی گیس کیماڑی سے نکل کر کھارادر اور رنچھوڑ لائن تک پہنچ گئیں، گیس سے متاثر ہوکر مزید 86لوگ اسپتال میں داخل ہوگئے، پرسرار گیس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 220 تک پہنچ گئی۔

اسپتالوں میں وقفے وقفے سے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے کیماڑی واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کیماڑی کی صورت حال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، کمشنرکراچی اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔

دوران اجلاس مراد علی شاہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں پر بہت افسوس ہوا ہے، ابھی تک تعین کیوں نہیں کیا جاسکا کہ اموات کیوں ہوئیں؟ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ لوگ ریلوے سے کالونی سے منتقل ہورہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے شادی ہال خالی کرواکر لوگوں کو جگہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے کیماڑی کا دورہ کیا۔ شہر قائد کے علاقے کیماڑی میں ایک بار پھر زہریلی گیس پھیلنے لگی، زہریلی گیس سے متاثرہ 10 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/321NPZ2

0 comments:

Popular Posts Khyber Times