Monday, February 17, 2020

مریم کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں ؟ درخواست پر سماعت آج ہوگی

مریم نواز کو بیرون ملک سفر کی اجازت ملے گی یا نہیں؟ درخواست پر سماعت آج ہوگی
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اورپاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کوکیس کا حصہ بنانے کی درخواست پر بھی سماعت آج ہوگی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ اس کیس کی  سماعت کرے گی۔ 

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ والدبیماراورشدیدعلیل ہیںاور آئندہ ہفتے ان کی ہارٹ سرجری ہونی ہے، علاج کے دوران والد کی تیمارداری کیلئے پاس ہونا ضروری ہے۔

درخواست میں  استدعاکی گئی ہے کہ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اس وقت لندن میں زیر علاج ہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی انھی کے ہمراہ لندن میں ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/322d1il

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times