Thursday, February 27, 2020

کروناوائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

کروناوائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کروناوائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں کروناوائرس کے رپورٹ ہونے والے دونوں کیسز میں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ بھی منفی آئے۔

ادھر کروناوائرس سے متاثرہ 22سالہ نوجوان یحیی جعفری جامعہ کراچی کا طالبعلم نکلا اور یحییٰ کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بھی کلاسز لینے کا انکشاف سامنے آیا۔

جامعہ کراچی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متاثرہ مریض ایم اے پر یویس بین الاقوامی ایوننگ پروگرام میں زیرتعلیم ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریض کے تمام کلاس فیلوز کا معائنہ کیا جائے گا، جامعہ کراچی کے سینئر میڈیکل آفیسر مریض کے دوستوں کا معائنہ کریں گے، مشیر امور طلبا ڈاکٹر سیدعاصم علی تمام طلباسے رابطے میں ہیں، کسی طالب علم میں تشخیص ہوئی توعلاج جامعہ کراچی کرائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32xvO5e

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times