Thursday, February 27, 2020

قطر کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، فیفا ورلڈ کپ 2022 کے حوالے سے بھی بڑی خبر

قطر پاکستان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ امیر قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری، ترقی اور خوشحالی کے منصوبے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی امیر قطر سے دوطرفہ تعلقات اور تجارت پر بات چیت ہوئی، اس دوران سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تقویت دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹورازم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا، فیفا ورلڈ کپ 2022 کے حوالے سے پاکستانی کمپنیوں کے لیے تجارتی مواقع پر بھی امیر قطر سے گفتگو ہوئی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امیر قطر میں بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے تشدد سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالیوں سےآگاہ کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ قطر کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے بنفس نفیس (ون آن ون) ملاقات کی جس کے بعد وفودکی سطح پربھی ملاقاتیں ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اورعالمی امورپرگفتگو ہوئی جبکہ وزیراعظم عمران خان اور امیرِ قطر امیر قطر تمیم بن حمد الثانی نے سماجی و معاشی شراکت داری مزید مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/387MYaT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times