
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے وہ پرائیوٹ چیٹ گروپ جن کے لنک بنے ہوئے ہیں انہیں کوئی بھی صارف گوگل سرچ انجن کے ذریعے جوائن کرسکتا ہے۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق گوگل کے سرچ انجن پر اگر کنٹری کوڈ یا گروپ کا نام درج کیا جائے تو اس کا لنک کھل جاتا ہے جس کو کلک کر کے صارف کسی بھی گروپ میں ایڈ ہوسکتا ہے۔
ماہرین نے ایسے کئی گروپس کی نشاندہی بھی کی ہے جو گوگل کے سرچ انجن پر نمبر ڈالنے سے نظر آتے ہیں اور کوئی بھی شخص اُس میں موجود صارفین کے نمبرز تک رسائی بھی حاصل کرسکتا ہے۔
جبکہ وہ مکمل چیٹ بھی دیکھ سکتا ہے۔ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس معاملے کی نشاندہی کرتے ہوئے گوگل اور واٹس ایپ انتظامیہ کو رپورٹ ارسال کی البتہ کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ماہرین کی رپورٹ ملنے کے بعد گوگل اور فیس بک انتظامیہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے، خامی دور کرنے کے بعد دونوں کمپنیاں وضاحت پیش کریں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3c8UCoy
0 comments: