Thursday, February 27, 2020

پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا، فواد چوہدری پھر میدان میں آگئے

پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا، فواد چوہدری پھر میدان میں آگئے
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو پورے ملک میں دیکھا جا سکے گا اور 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ رویت ہلال کمیٹی نے ذیعقد اور رجب دونوں مہینوں کے چاند کی غلط تاریخ دی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا 5 مارچ کو پارلیمان کی مذہبی امور کی کمیٹیوں کو بریفنگ دیں گے کہ عید اور اسلامی تہوار تقسیم نہیں بلکہ اتحاد کا باعث بننے چاہیئیں۔

فواد چوہدری نے ہم نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ قومیں اپنے فیصلے خود کرتی ہیں ہمارے علما تو چھوٹے چھوٹے مسائل پر بھی متحد نہیں ہیں۔ ہم پاکستانی سرحد کے اندر ہی چاند دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اسلامی کلینڈر جاری کر رکھا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Po19C7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times