Tuesday, February 11, 2020

سیاسی پیشنگوئی کے خواب آنے والے منظور وسان مشکل میں

سیاسی پیشنگوئی کے خواب آنے والے منظور وسان مشکل میں
سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی اور ڈی جی نیب سکھر اور کیس آفیسر کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت ہوئی ، منظور وسان سمیت دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا منظوروسان کے خلاف 42مزیدجائیدادیں ملی ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا تمام جائیدادیں منظور وسان کے نام ہیں،اس کا کیا ثبوت ہے، ہمیں سب پتہ ہے نیب کیا کررہی ہے، پورے سندھ میں گل گلزار ہورہاہے۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے، عدالت نے ڈی جی نیب سکھر، کیس آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب سکھر پیش ہوکربتائیں کیاچل رہاہے۔

عدالت نے نیب سے 11 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اور منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں بھی11 مارچ تک توسیع کردی ، منظور وسان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئےطلب کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38kuy7r

0 comments:

Popular Posts Khyber Times