Tuesday, February 11, 2020

شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری، عدالت عالیہ نےڈیڈ لائن دے دیا

شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری، عدالت عالیہ نےڈیڈ لائن دے دیا
سپریم کورٹ میں پاکستان ریلوے خسارہ کیس کی سماعت،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس پلان میں آپ نے سب کچھ کہہ دیا یہ نہیں بتایا اس پر کب اور کیسے عمل ہوگا، ہم آپ کے شکر گزار ہیں یہ قوم کے لئے ہو رہا، یہ کام نہ میری زات شیخ رشید نے جواب دیا کہ کراچی کی ایک پراپرٹی سارا کام کر سکتی ہے،چودہ سال بعد ایم ایل ون کا ٹینڈر ہو رہا، ایم ایل ون پانچ سال میں مکمل ہوگا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایم ایل ون لمبی کہانی ہے، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے عدالت کو بتایا کہ اپریل میں ایکنیک سے ایم ایل ون کی منظوری ہوجائے گی۔

 وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا پاک چائنہ مشترکہ ترقیاتی کونسل اجلاس میں ایم ایل ون منظور ہوجائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکولر ریلوے کا بقیہ پانچ کلومیٹر ٹریک رواں ماہ خالی ہوجائے گا، کراچی سرکولر ریلوے کا کنٹرول سندھ حکومت کے حوالے کریں گے۔

چیف جسٹس نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرکلر ریلوے کی زمین آپ حاصل کر لیں، سرکلر ریلوے کو بھی آپ چلائیں، ریلوے وفاقی حکومت کا سبجیکٹ ہے، آئین کے خلاف کوئی کام نہ کریں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا  کراچی سرکلر کا فیتہ کب کاٹ رہے ہیں، شیخ صاحب قینچی آپ کے ہاتھ میں ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کراچی سرکلر کو سی پیک میں کیوں ڈال دیا، اسد عمر نے جواب دیا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے کراچی سرکلر کو سی پیک میں ڈال دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چین سے تو سرکلر ریلوے کیلئے بہت مہنگا قرضہ ملے گا، کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی محفوظ بنانے کا حل یہی ہے کہ فوری انفراسٹرکچر بچھا دیا جائے۔

چیف جسٹس نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ڈیلیور نہیں کرے گی، شیخ صاحب آپ نے کچھ کر لیا تو ہو جائے گا،بصورت دیگر کچھ نہیں ہو گا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کی ٹائم لائن ریلوے کیلئے چیلنج ہے، اگر عملی طور پر ممکن نہیں تو ریلوے بند کر دیں، عدالت نے ایم ایل ون منصوبہ دو سال میں فعال بنانے کا حکم دے دیا

عدالت نے وزیر ریلوے کو کراچی سرکلر ریلوے سندھ حکومت کو دینے پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت دو ماہ کیلئے ملتوی کرتے ہوئے بزنس پلان پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31NrEpF

0 comments:

Popular Posts Khyber Times