Friday, February 14, 2020

طیب اردوان بہت مشہور ہیں، پاکستان میں الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے: وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طیب اردوان بہت مشہور ہیں، پاکستان میں الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے، پہلی بار ہے پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے بھی طیب اردوان کو بھرپور داد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ترکی بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا طیب اردوان بہت مشہورہیں، پارلیمنٹ میں جیسے استقبال ہوا اگر اردوان پاکستان میں اگلا الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے، پارلیمنٹ میں اردوان کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے بھی ڈیسک بجائے، پہلی بار ہے پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے بھی ان کو بھرپور داد دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترک تاجر برادری کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے کئی مواقع ہیں، پاکستان میں ترک تاجر برادری کو ویلکم کرتا ہوں، پاکستان میں سیاحت، تجارت کے بہترین اور قدرتی مائننگ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

عمران خان نے کہا سیاحت کے شعبے میں ترکی کے تجربے سے استفادہ اٹھاسکتےہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع  ہیں، ترکی میں سیاحت کا شعبہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، آئی ٹی شعبے میں بھی ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی زیادہ کاروبار دوست حکومت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SKug3h

0 comments:

Popular Posts Khyber Times