ترک خاتون اول امینہ اردوان نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
ترک خاتون اول امینہ اردوان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں۔ ترکی پاکستان کے سماجی بہبود اور عوامی فلاح کے کاموں میں پیش پیش رہا۔ انہوں نے پرتپاک استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ترک خاتون اول نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان ترکی صدیوں قدیم مذہب، ثقافت اور مشترکہ اقدار سے بندھے ہیں۔ پاکستان کی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ترک خاتون اول کو روایتی چادر اور تحفہ پیش کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UOVwQU
0 comments: