Monday, February 17, 2020

ملتان انٹرنیشل ایئر پورٹ پر قطر ائیر ویز کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، تفصیلات آگئیں

ملتان انٹرنیشل ایئر پورٹ پر قطر ائیر ویز کی پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کردی ہے
ملتان انٹرنیشل ایئر پورٹ پر قطر ائیر ویز کی پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کردی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق ملتان میں ہنگامی لینڈنگ قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 631 کی ہوئی جوکہ سیالکوٹ سے دوحہ جارہی تھی۔

مزید اطلاعات کے مطابق طیارے کے دائیں پر میں اچانک خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

پرواز کیو آر 631 میں عملہ سمیت 233مسافر سوار تھے اور ہنگامی لینڈنگ کے بعد عملہ اور مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا۔

طیارہ کیو آر 631 ملتان ائیر پورٹ پر موجود ہے، جس کی انسپکشن کی جارہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Hx85sk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times