Monday, February 17, 2020

دلہن نے حق مہر میں رقم کی جگہ ایسی چیز کا مطالبہ کر دیا، سب حیران رہ گئے

دلہن نے حق مہر میں رقم کی جگہ ایسی چیز کا مطلبہ کر دیا، سب حیران رہ گئے
بدلتے زمانے کے ساتھ ساتھ انسانی سوچ میں بھی واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہردور کے کچھ الگ اورمنفرد انداز ہوتے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا لازمی مرکزبنتے ہیں۔

اگرانسانی سوچ کی بات کی جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس کی نئی سوچ کی بدولت ہم فرسودہ روایات کی زنجیروں سے آزاد ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پرانی روایات کوبدلنا کوئی جرم نہیں کیوںکہ یہ انسا ن کی ہی تو بنائی ہوتی ہیں۔ البتہ وہ انکی پابندی میں یہ بھول جاتے ہیں کہ ان روایات کو بھی زمانے کے مطابق تبدیل ہونے کی ضرورت ہے۔

اسی تناظرمیں کچھ لوگ ایسے ضرور ہوتے ہیں جونئی مثالیں قائم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتے اور یہی وہ اقدام ہوتے ہیں جو فوراََ لوگوں کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرتے ہیں۔

حال ہی میں ایسی ہی ایک مثال بھارت کی ریاست کیرالہ میں دیکھنے میں آئی جب نئی نویلی دلہن نے اپنے شوہر سے حق مہر کے طور پرنقدی، زیورات جیسی قیمتی اشیاء ترک کرکے100 کتابوں کا مطالبہ کیا۔

حق مہرمیں نقد کی جگہ 100 کتابوں کا اظہار

اعجازحکیم اوراجنا نظام کا نکاح اکتوبرمیں ہواتھا جس میں اجنا نے اپنے شوہر سے حق مہر میں 100 کتابوں کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ابتدائی طور پر دی گئی فہرست کے مطابق اعجاز صرف 97 کتابیں ہی جمع کر سکا۔ لیکن اب انکی تعداد 99 ہوگئی ہے۔ اس مطالبے نے سب کو حیران تو ضرور کیا لیکن اس کے منظرِعام پرآتے ہی لوگوں نے اس خیال کوخوب سراہا۔ تاہم دولہا دلہن نے اس بات کو خفیہ رکھا ہوا تھا لیکن انکے کچھ قریبی دوستوں نےاسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے وائرل کردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37xFD3W

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times