Thursday, February 20, 2020

چینی بحران پر جس مافیا کا نام لیا جا رہا ہے وہ؟ جہانگیر ترین نے اندر کی بات آخر بتا ہی دیا

چینی بحران پر جس مافیا کا نام لیا جا رہا ہے وہ؟ جہانگیر ترین نے اند کی بات آخر بتا ہی دیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ چینی بحران پر جس مافیا کا نام لیا جا رہا ہے وہ میں اور خسرو بختیار نہیں،وزیر اعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں بھی ہمارا نام نہیں۔

ان کا کہنا تھا وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر پانامہ میں شریف برادران کا بت گرایا اس لیے ن لیگ میرا نام چینی مافیا کے طور پر لیتی ہے،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے کوئی اختلافات نہیں ہم سب وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم ہیں۔

 جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوتا، خاص کر آٹے اور چینی سے متعلق اجلاسوں میں میرا کوئی عمل دخل ہے نہ میں مشورے دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری یا میرے کسی رشتے دار کی کوئی آٹا فیکٹری نہیں ہے۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حالیہ کریک ڈاو¿ن پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے سپلائی کاسلسلہ متاثر ہو تاہم چینی یا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V4R1BI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times