Sunday, February 9, 2020

او آئی سی اجلاس کا معاملہ، کشمیر پر سعودی عرب کی ہچکچاہٹ پاکستان کی مایوسی بڑھنے لگی

او آئی سی اجلاس کا معاملہ، کشمیر پر سعودی عرب کی ہچکچاہٹ پاکستان کی مایوسی بڑھنے لگی
جدہ میں اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے تحت کونسل برائے وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کا 47 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا جو 11 فروری تک جاری رہے گا۔

لیکن اس اجلاس میں اب زیادہ دلچسپی اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ سعودی عرب نے پاکستان کی کشمیر پر سی ایف ایم کا اجلاس بلانے کی درخواست اب تک قبول نہیں کی اور اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی ہچکچاہٹ پاکستان کے لیے مایوسی کا سبب بن رہی ہے۔

اسی بارے میں بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے ملائیشیا کے اپنے حالیہ دو روزہ دورے میں ایک ملائشین تِھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر یک زبان نہیں ہے۔ ’ہم بٹے ہوئے ہیں۔ ہم ابھی تک کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس نہیں بلا سکے۔‘

لیکن اسی بارے میں دفترِ خارجہ کے ایک سینیئر افسر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ سچ ہے کہ سعودی عرب ہچکچا رہا ہے۔ میں نے بذاتِ خود انسانی حقوق کی پامالیوں پر مبنی رپورٹ او آئی سی کے انڈیپینڈنٹ پرمننٹ ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے پیش کی، لیکن اس کے باوجود کچھ خاص پیشرفت نہیں ہوسکی۔‘



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38d6SC8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times