Saturday, February 8, 2020

اپوزیشن میں دوریاں کیا واقعی سامنے آنے لگیں؟ اکرم خان درانی نے بھی اہم اعلان کردیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اکرم خان درانی
اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ یکم مارچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بڑا اجتماع کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اکرم خان درانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یکم ماچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بڑا اجتماع کرینگے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو بلائیں گے، 19 مارچ کو لاہور اور 23 مارچ کو کراچی میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اکرم خان درانی کی سربراہی میں اپوزیشن کی 6 جماعتوں کا اجلاس ان کی رہائشگاہ پر ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا جبکہ دیگر جماعتوں سے جے یو پی کے ڈاکٹر جاوید، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے عتیق الرحمن شاہ ، قومی وطن پارٹی کے عدنان وزیر، بی این پی کے عثمان کاکڑ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3888T2k

0 comments:

Popular Posts Khyber Times