
پی ایس ایل 5 میں شریک کھلاڑیوں کو 70 فیصد معاوضوں کی ادائیگی کر دی گئی جبکہ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل عمر اکمل سے چیک بھی واپس مانگ لیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ غیر ملکی کرکٹرز میں اس لیے بھی مقبول ہے کہ کبھی معاوضوں کے معاملے میں تاخیر نہیں کی گئی، اس بار بھی سب کو معاہدے کے تحت 70 فیصد رقم ادا کر دی گئی۔
کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 70 فیصد رقم کا چیک ہمیں مل چکا ہے جبکہ بقیہ 30 فیصد رقم ایونٹ کے بعد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا یہ پانچواں ایڈیشن ہے اور اب تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی کھلاڑی کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی ہو،اسی لیے غیر ملکی کرکٹرز اس لیگ میں شرکت کو ترجیح دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے عمراکمل کو معطل کیا تھا ، عمراکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کیاگیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38aTf5n
0 comments: