
عدالت نے یو ایچ ایس اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز اینڈ سرجنز کو ب نوٹسس جاری کر دیے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ فالج سے متاثرہ مریضوں کو بھی صحت کارڈ سکیم میں شامل کیا جائے۔
درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کالا موتیا اور دیگر بیماریوں کی ادویات مل نہیں رہیں، ادویات تیار کرنے کیلئے لائسنس بھی جاری نہیں کئے جا رہے۔
دلائل کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کے وکلاء کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے صحت پالیسی پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے یو ایچ ایس اور ایسوسی ایشن اف فزیشنز اینڈ سرجنز کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔
عدالت نے وفاق اور صوبوں کی جانب سے اس حوالے سے کی گئی قانونِ سازی کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37KsuEG
0 comments: