
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹسن پاکستان پہنچنے پر اس وقت حیرت انگیز خوشی میں مبتلا ہو گئے۔
جب انہوں نے فرنچائز کے مالک ندیم عمر کو اپنے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود دیکھا۔
نجی خبر رساں ادارے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شین واٹسن اس استقبال پر انتہائی خوش نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ میں ایسے استقبال کی تو بالکل بھی توقع نہیں کر رہا تھا، بہت خوشی ہوئی ہے، آپ کا بہت بہت شکریہ۔
واضح رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل کے تمام گزشتہ ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں جنہوں نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ بھی کیا اور یہاں کھیلے گئے فائنل میچ کا حصہ لے کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UVAL6g
0 comments: