Wednesday, February 26, 2020

کرونا وائرس: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا ہنگامی اجلاس، رحمان ملک نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی

کرونا وائرس: سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا ہنگامی اجلاس حکومت چینلز پر آگاہی مہم چلائے، رحمان ملک
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا کرونا وائرس پر ہنگامی اجلاس، سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے سوالات کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق  سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا کرونا وائرس پر ہنگامی اجلاس ہوا  سینیٹر رحمان ملک  نے پوچھا کیا  تمام ائرپورٹ و انٹری پوائنٹس پر کرونا وائرس کے تشخیص و علاج کی سہولیات موجود ہیں۔

 رحمان ملک کا کہنا تھا کیا کرونا وائرس پھیلنے کی صورت میں حکومت نے فوری روک تھام کیلئے کیا منصوبہ بندی تیار کی ہے۔  

انھون نے سوال اٹھایا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے و فوری روک تھام کیلئے کیا حکومت نے کوئی ہنگامی پلان تیار کیا ہے اور ہسپتال میں کرونا وائرس کے تشخیص و علاج کیلئے ادویات و دیگر ضروریات موجود ہیں، انھوں  نے کہا کیا ہر ہسپتال میں کرونا وائرس کے تشخیص و علاج کیلئے ادویات و دیگر ضروریات موجود ہیں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کروناوائرس کی پھیلاؤ کے پیش نظر ماسک کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے اور حکومتی و غیر حکومتی فلاحی ادارے عوام میں مفت ماسک تقسیم کرے۔

ان کا کہنا تھا کم قیمت پر مناسب مقدار میں ملک بھر میں  ماسک تیار کرنے کی ہدایات دی جائے اور ائیرپورٹ و دیگر مقامات پر عملے کیلئے ماسک پہننا لازم قرار دیں۔

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا فوری قوم اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور  حکومتی و پرائیوٹ چینلز عوام میں کرونا وائرس کے متعلق بیداری مہم چلائے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا ایران برادر ملکسے شکوہ ہے کہ ہمیں کرونا وائرس کا پہلے اطلاع نہ دی،اسوقت بھی ایران سے دو فلائٹ پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PuahF9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times