
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا، فائرنگ کے بعد علاقہ میں خوب و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں انتہاپسندی اور عدم برداشت کا رویہ عام ہو گیا، امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کی کمپنی میں سابق ملازم نے فائرنگ کر کے اپنے ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا، پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے والے اکیاون سالہ شخص کو گزشتہ دنوں کمپنی سے نکالا گیا تھا۔
ادھر پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش بھی کررہی ہے،واقعے کے بعد پولیس نے قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا اور اسکولز بھی بند کرا دیئے گئے۔
واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،، رواں برس امریکہ میں فائرنگ کے چالیس سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں پچھہتر سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32tAwAS
0 comments: