وزیر اعظم عمران خان سے سیکریٹری سوشل ویلفیئر خیبر پختونخواہ محمد ادریس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی چیئر پرسن سارہ احمد بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
(1/4) وزیر اعظم عمران خان سے سیکرٹری سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا محمد ادریس اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی ملاقات
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) February 12, 2020
ملاقات میں بچوں کے حقوق کےتحفظ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بات چیت#PMImranKhan pic.twitter.com/dtyywJgXf1
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم اور صحت کے ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں اور مستقبل کے معماروں پر سرمایہ کاری اور ان کی بہتر نشوونما سے ہی ملک و قوم کی پائیدار ترقی ممکن ہوگی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ بے آسرا اور محرومیوں کا شکار بچوں کے تحفظ اور ان کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جائے، بے آسرا اور محرومیوں کا شکار بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان نے مزید کہا کہ بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے اور ان کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکنہ قدم اٹھایا جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OP9azL
0 comments: