Wednesday, February 12, 2020

پاکستان سپر لیگ میں محمد حفیظ کھیل پائیں گے؟؟؟ باولنگ ایکشن سے متعلق اہم خبر آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ
قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن قانونی قرار دے دیا گیا ہے اور اب وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں باؤلنگ کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن آئی سی سی کی منظور شدہ لاہور کی مقامی یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیب میں لیا گیا جس میں ان کے بازو کا خم 15ڈگری کی قانونی حد میں پایا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے حتمی اعلان ہونے کے بعد محمد حفیظ عالمی مقابلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں بطور آل راؤنڈر باؤلنگ کروا سکیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں انگلش کرکٹ بورڈ نے قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا جس کے سبب وہ انگلش کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایونٹس کے ساتھ ساتھ عالمی ایونٹس میں شرکت سے محروم ہو گئے تھے۔

محمد حفیظ کا ایکشن اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کئی مرتبہ رپورٹ ہو چکا ہے اور انہیں متعدد مرتبہ پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے تاہم ہر بار وہ اپنے ایکشن کو کلیئر کرانے میں کامیاب رہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Si4qVp

0 comments:

Popular Posts Khyber Times