Thursday, February 13, 2020

والدین اب ہوگئے بےفکر، وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں میں نئی پابندی عائد

 اسلام آباد کے تمام اسکولوں اور مدارس میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی ہے
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد کے تمام اسکولوں اور مدارس میں کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہر کے تمام اسکولوں اور مدارس میں 2 ماہ کے لیے کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس پابندی کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس پر بھی ہوگا۔

پابندی کے سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کولڈ ڈرنکس پر پابندی کے حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفاقت کا کہنا تھا کہ پابندی سے قبل سوشل میڈیا پر پول کرایا گیا تھا، 90 فی صد حق میں رائے آئی، سروے کے تحت لوگوں کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے پابندی عائد کی گئی، اس سے قبل سافٹ ڈرنکس پر پنجاب میں بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

حمزہ شفاقت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق بھی کولڈ ڈرنکس بچوں کے لیے مضر صحت ہیں، ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی تجاویز پر اسلام آباد میں بھی ان پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پابندی سے متعلق اور عوامی آگاہی کے لیے جلد تشہیر کا بھی آغاز کیا جائے گا، انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں قانون سازی کے لیے بھی جلد تجویز وفاقی حکومت کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ تین سال قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے اسکولوں، کالجوں میں انرجی ڈرنکس، سوڈا ڈرنکس اور ٹھنڈے مشروبات پر پابندی لگا دی تھی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبہ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں 100 میٹر کے احاطے میں سوڈے والے ٹھنڈے مشروبات کی فروخت پر پابندی ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39zwNUY

0 comments:

Popular Posts Khyber Times