Thursday, February 13, 2020

ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان آج دن 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ترک صدر کے خطاب کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے مہمانوں اور میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چاورں صوبائی وزرائے اعلیٰ، گورنرز، صدر، وزیر اعظم اور اسپیکر آزاد کشمیر کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں غیر ملکی سفراء، مسلح افواج کے سربرہان کو وفاقی سیکرٹریز، وزیراعلیٰ، گورنر اور اسپیکر گلگت بلتستان کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر اور گورنر اسٹیٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے آج کے مشترکہ اجلاس کو شایان شان بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SHive2

0 comments:

Popular Posts Khyber Times