وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان نے ملک کے خلاف سازش کی۔ مولانا نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے۔ اس بنیاد پر ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کریں گے۔
آرٹیکل 6 سنگین غداری کا مقدمہ ہے۔ جنرل پرویز مشرف کو بھی اسی مقدمہ میں خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔
مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کے سر پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی، وزیر اعظم نے واضح اشارہ دیدیا
وزیراعظم کے بیان کے بعد اپوزیشن کی جانب سے اس کی مذمت کی جارہی ہے مگر مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسد محمود نے اس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پوری قوم کے سامنے یہ بات کہی ہے۔ مطالبہ کرتا ہوں کہ اب آپ اپنے اس دعوے پر قائم رہیں اور اپنے بات سے پیچھے نہ ہٹیں۔
مولانا اسد محمود نے کہا کہ عمران خان جس آئین کے تحت مولانا فضل الرحمان پر غداری کا مقدمہ بنانا چاہتے ہیں، اس آئین کو ہمارے آباد و اجداد نے بنایا۔ اس پر ان کے دستخط ہیں اور ہم اس آئین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UOTfoV
0 comments: