Friday, February 21, 2020

ڈین جونز نے اسٹیڈیم کی صفائی کرکے دل جیت لئے، ویڈیو وائرل

کراچی کنگز کے غیر ملکی ہیڈکوچ ڈین جونز
پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کے غیر ملکی ہیڈکوچ ڈین جونز نے میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کرکے سب کے دل جیت لئے۔ ڈین جونز کا یہ انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم نے گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن 5 کے دوسرے میچ کی میزبانی کی۔ اس میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ تھا، جو کراچی کنگز نے جیت لیا۔

فاتح ٹیم کے غیر ملکی ہیڈکوچ ڈین جونز جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے وہ میچ کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کرتے دکھائی دیئے۔

میچ ختم ہونے کے بعد ڈین جونز نے کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ(ڈگ آؤٹ ) کی صفائی کی۔ اس دوران انہوں نے پانی کی خالی بوتلیں اور دیگر کوڑا ڈسٹ بن میں ڈالا۔

غیرملکی کوچ ڈین جونز کے اس عمل کو لوگوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور انکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ulMC2z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times