
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39143 پوائنٹس پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے عالمی معیشت پر اثرات پڑرہے ہیں جس کے سبب پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ آخری خبریں آنے تک مارکیٹ میں قدرے بہتر صورتحال دیکھی جارہی تھی اور انڈیکس39,136.03 پر تھا۔ خبررپورٹ ہونے تک مارکیٹ میں13,617,160 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت535,386,413 پاکستانی روپے رہی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز 1105 پوائنٹس کمی
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی۔ سوموار کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40229 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس40 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VlqmRw
0 comments: