Wednesday, February 12, 2020

عبدالحفیظ شیخ کی اپنے عہدے سے دستبرداری۔۔۔ اسد عمر نے واضح بیان دیدیا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے، معیشت بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے کام صحیح سمت میں ہے، انشااللہ حالات بہتر ہوں گے۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، عبدالحفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے اور کام سے مطمئن ہونا دو الگ الگ باتیں ہیں، اس میں شک نہیں کہ مشکل صورتحال ہے، معیشت بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے کام صحیح سمت میں ہے، انشااللہ حالات بہتر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے استعفے نے حکومت پر کئی سوال اٹھا دیئے۔۔۔ تفصیلات آگئیں

شبر زیدی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بیمار ہیں ، حکومت سے نالاں ہونے کے حوالے سے میرے پاس معلومات نہیں۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ مشیرخزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شبر زیدی نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے، ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شبر زیدی نے صحت کی خرابی کے باعث عہدہ چھوڑا اور اپنے فیصلے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SC53rU

0 comments:

Popular Posts Khyber Times