Monday, April 8, 2019

جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان نے 100 ماہی گیروں کو بھارت کے حوالے کر دیا

جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان نے 100 ماہی گیروں کو بھارت کے حوالے کر دیا
حکومت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار سو بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے رہا کردیا۔

واہگہ بارڈر پر رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو انڈین بارڈر فورس کے حوالے کیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو فی کس 5 ہزار روپے، کپڑے اور کھانے پینے کا سامان دیا گیا۔

15 اپریل کو دوسرے مرحلہ میں مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائے گا اور اسی طرح 22 اپریل اور پھر 29 اپریل کو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائےگا۔ تین مرحلوں میں مجموعی طور پر 3 سو 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائےگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2OZ18CZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times