Friday, February 14, 2020

طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سرفہرست

طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سرفہرست
ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سرفہرست ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کا پانچواں نمبر ہے۔

دنیا میں سرفہرست رہنماؤں میں جرمن چانسلر پہلے اور فرانسسی صدر میکرون دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ روسی صدر پوٹن امریکی صدر ٹرمپ سے آگے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سرفہرست ہیں جبکہ سعودیہ کے شاہ محمد بن سلیمان دوسرے اور ایرانی صدر حسن روحانی تیسرے نمبر پر ہیں۔

گیلپ انٹرنیشنل نے دنیا بھر میں مقبول ترین سربراہان مملکت کے بارے میں سروے کیا، جس کے مطابق ترک صدر 30 فیصد مقبولیت کے ساتھ مسلم دنیا میں سرفہرست لیڈر رہے جبکہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان 25 فیصد مقبولیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ایران کے صدر حسن روحانی کی مقبولیت 21 فیصد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔
سروے میں جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل کو 46 فی صد افراد کی پسندیدگی حاصل ہوئی اور وہ دنیا بھر کی مقبول ترین لیڈر قرار پائیں جبکہ فرانس کے صدر میکرون کا دوسرا، روسی صدر پوٹن کا تیسرا نمبر اور دنیا میں 31 فیصد مقبولیت کے ساتھ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ چوتھے نمبر پر ہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور ترک صدر اردوان دونوں ہی کی مقبولیت تیس فیصد ہے، اس طرح دونوں پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ گیلپ انٹرنیشنل 1977 سے ہر سال کے آخر میں یہ سروے کراتی ہے، اس سال پوری دنیا سے 50 ملکوں کو سروے میں شامل کیا گیا۔

گیلپ انٹرنیشنل کے بیان کے مطابق سروے میں پوری دنیا سے 50261 افراد کو انٹرویو زمیں شامل کیا گیا، گزشتہ سال نومبر اور دسمبر میں ہر ملک سے لگ بھگ 1000 مراد اور خواتین کا انتخاب کیا گیا، جن سے فیس ٹو فیس، آن لائن اور ٹیلی فون پر انٹرویوز کئے گئے۔

واضح رہے کہ ترک صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2USowYa

0 comments:

Popular Posts Khyber Times