Tuesday, February 11, 2020

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے استعفے نے حکومت پر کئی سوال اٹھا دیئے۔۔۔ تفصیلات آگئیں

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے استعفے نے حکومت پر کئی سوال اٹھا دیئے۔۔۔ تفصیلات آگئیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شبر زیدی نے صحت کی خرابی کے باعث عہدہ چھوڑا۔

ذرائع کے مطابق شبر زیدی نے اپنے فیصلے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ شبر زیدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تاحال اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ہے، تاہم ان کی طبیعت خراب ہے۔

خیال رہے کہ شبر زیدی نے 9 مئی 2019 کو چیئرمین ایف بی آر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

شبر زیدی ممتاز ماہر معیشت کی حیثیت سے شناخت رکھتے ہیں، پیشے کے لحاظ سے وہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور کئی اہم فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

شبر زیدی ماضی میں نگراں سیٹ اپ میں سندھ کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی تردید کردی 

یاد رہے کہ گزشتہ سال 18جولائی2019 کو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی خبریں گردش کرہیں تھیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کی اور ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ شبر زیدی کو تبدیل نہیں کیا جارہا اور وہ بحیثیت چیئرمین ایف بی آر کام کرتے رہیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SB3nyB

0 comments:

Popular Posts Khyber Times