
فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شامل ہوئے ہیں اور وہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں جب کہ وہ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔
پہلی مرتبہ پاکستان آنے والے ڈیل اسٹین انگلینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شریک نہ ہو سکے تاہم اب انہوں نے اپنی ٹیم جوائن کر لی ہے۔
The legend himself is here ?
— Islamabad United (@IsbUnited) February 29, 2020
Welcome to Pakistan @DaleSteyn62 ??#RangJeetKaLaalHai #UnitedWeWin #HBLPSLV pic.twitter.com/grjlMaWjDG
ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے میچ کے لیے ڈیل اسٹین کی دستیابی کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 5 میں اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39bMX6T
0 comments: