
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 46 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بھی ڈالر تین پیسے مہنگا ہوا تھا ۔
تاہم دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہاہے تاہم ابھی واضح بہتری نہیں آ سکی ہے ۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 39 ہزار 296 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں یک دم بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 39 ہزار 734 پر پہنچ گیا۔
تاہم یہ برتری کا سلسلہ مسلسل برقرار نہیں رہ سکا اور اب انڈیکس واپس 31 پوائنٹس بہتری کے ساتھ 39 ہزار 327 پر آ گیا ہے ۔گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں 846 پوائنٹس کمی ہوئی تھی ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tRMWG4
0 comments: