
پاکستان آئی ایم ایف جائزہ مشن اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا چھٹا دور وزارت خزانہ میں پیر سے شروع ہوگا۔ مذاکرات میں تین سیشن ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت سکریٹری خزانہ کریں گے۔
حکومتی اہداف حاصل کرنے کے لیے پالیسی سطح کے مذاکرات میں تجاویز زیر غور آئیں گی، ریگولیٹری باڈیز نیپرا اور اوگرا کو آزادانہ کام کرنے کی شرط کا جائزہ لیا جائے گا، مذاکرات میں بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاور سیکٹر کے لیے نئے سلیب متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے، ایف بی آر کے لیے نظرثانی ٹیکس ہدف کا تعین کیا جائے گا، ساتھ ہی ایف بی آر کی جانب سے نئے ٹیکس اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ پر بات چیت ہوگی۔
اجلاس میں وزارت نجکاری نقصان زدہ اداروں کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے گی جبکہ نجکاری پروگرام کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں گی، مذاکرات کے بعد پاکستان کو پینتالیس کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vhtLpk
0 comments: