
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ خود پر صرف ٹیسٹ کرکٹر کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا، یہ نہیں چاہتا کہ لوگ مجھے صرف ٹیسٹ کرکٹر ہی سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی چھاپ سے بچنا چاہتا ہوں اور دوسرے پلیئرز کی طرح وائٹ بال کرکٹ میں بھی نام کمانا چاہتا ہوں۔
پی ایس ایل کے حوالے سے شان مسعود نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ ملتان میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں، ہوم کراؤڈ کی سپورٹ کھلاڑیوں کے لیے اہم ہوتی ہے اس لیے اپنے میدان پر کھیلنے کے لیے بے چین ہیں۔
شان مسعود کا کہنا تھا کہ مجھ پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، رواں برس ڈومیسٹک سیزن میرے لیے بہت مختلف رہا ہے،اس دوران کپتانی کا تجربہ حاصل ہوا ہے تاہم پی ایس ایل ٹیم کی کپتانی کرنا چیلنج ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31YKGcx
0 comments: