
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔
ان کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
صدر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے قریبی دوست نعیم الحق ایک عظیم پاکستانی اور تحریک انصاف کے بانی رکن تھے۔
My dear friend @naeemul_haque has passed away
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 15, 2020
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
A great Pakistani & founder of PTI. Was a pleasure to have known him as a close friend for last 40 years. May his soul rest in peace & may Allah give strength to his family to bear this loss.
صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نعیم الحق کو ایک قریبی دوست کی حیثیت سے گزشتہ 40 سال سے جانتا تھا، اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OZvOFz
0 comments: