نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی محمد نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل لانے کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ حکومت کچھ کر نہیں سکتی، ہم تو چاہتے ہیں کوئی بھی پالیسی بنے تو ساتھ چلیں مسائل سے نکلیں، ہم نے ایک تجویز دی ہے چاہتے ہیں اس پر تجاویز آئیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بھی تجاویز شامل ہوں گی تو اچھی پالیسی بن کرآئے گی، حفیظ شیخ کو پیپلزپارٹی کے پاس تھے تو اچھا کام نہیں لے سکے، حفیظ شیخ پی ٹی آئی کے پاس ہیں تو اچھا کام لیں گے۔
علی محمدخان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل 6 سے متعلق کارروائی کا علم نہیں ہے، حمایت کرتا ہوں جہانگیر ترین خسروبختیار کے گوادموں کا ریکارڈ سامنے لائیں، جن لوگوں کی بھی شوگرملز ہیں ان کے گوداموں کا ریکارڈ سامنے لانا چاہیے، یہ روایت اچھی نہیں کہ کل حکومت میں آکر یہ کریں گے وہ کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UPRwQc
0 comments: