شنیرا اکرم نے اپنے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کے حوالے سے کہا کہ میں پہلی پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران کچھ پریشان سی ہو رہی تھی۔
انہوں نے شوٹنگ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ پر گزارے گئے چند دنوں میں مجھے ٹخنوں میں سوجن، راتوں میں شوٹنگ کی وجہ سے نیند کی کمی، زبان میں فرق کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس دوران گزرے ہوئے حسین لمحات اور نا قابل فراموش اسٹنٹ نے مجھے خوب تجربے سے روشناس کرایا۔
شنیرا اکرم نے ازراہ مذاق ہدایت کار فیصل قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ مجھے پیسے واپس لینے کی بھی گارنٹی لینی چاہیے؟ ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہترین رہا۔
واضح رہے کہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کو معروف کامیڈین اداکار فیصل قریشی نے تحریر کیا ہے جس میں ہدایت کار کے فرائض بھی وہ خود انجام دے رہے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں فواد خان، میکال ذوالفقار، عائشہ عمر، مانی، جان ریمبو ، حنا دل پذیر اور جاوید شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم میں شنیرا اکرم کے ساتھ وسیم اکرم بھی ڈیبیو کر رہے ہیں جو کہ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ گلوکاری بھی کر رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SJRs1K
0 comments: