
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا کی یورپ میں تربیت کا معاہدہ طے پا گیا ، معاہدہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور شمالی یورپ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم کے درمیان معاہدہ ہوا۔
یونیورسٹی میں ایک مفاہمتی یادداشت مرتب کی گئی، یادداشت پر وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور پرو وائس چانسلر نے دستخط کئے، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی نمائندگی ڈاکٹر امیر الحق اور ڈاکٹر شہاب اللہ صدیقی نے کی۔
معاہدے کے تحت یونیورسٹی بہترین طلبا کا انتخاب کرے گی اور طلبا کو تربیت کے لیے یورپ بھیجا جائے گا۔
یاد رہے پنجاب میڈیکل کالج کے طلبا اور طالبات کے لئے کالج انتظامیہ نے ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں جینز پہن کر کالج آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UDGCNh
0 comments: