
اینٹی ٹینک مائین سیلاب میں بہہ کر پاکستان آگئی، پھلواڑہ پولیس نے مائن کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے، مائن کا وزن 18پاؤنڈ ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں بھی ظفروال نالہ ڈیک کے مقام سے بھارتی ساختہ انٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی تھی، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔
بتایا گیا تھا کہ بھارتی ساختہ انٹی ٹینک مائن 30 پونڈ وزنی ہے، مائن میں بہہ کر ہنجلی تک پہنچی‘ ریت اٹھانے کے دوران مزدوروں کو انٹی ٹینک مائن نظر آئی تو پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے اینٹی ٹینک مائن کو تحویل میں لے لیا تھا۔
یاد رہے گذشتہ روز بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری میر محمد کو شہید اور خاتون کو زخمی کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی پرآرٹلری اور مارٹر گولے داغے،پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثرجواب دیا گیا، پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Sdblzb
0 comments: