Monday, February 3, 2020

دوہری شہریت کیس: الیکشن کمیشن نے اہم نوٹس جاری کردیا، پی ٹی آئی رہنما حیران

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا
چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کےلئے دائر درخواست پر سماعت کی، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا، اس پر انہیں نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔

سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر دو سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں: دوہری شہریت کا معاملہ: فیصل واوڈا مشکل میں، نوٹس جاری

یاد رہے کہ 31,جنوری2020 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوہری شہریت چھپانے پر نااہلی کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Se05kL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times