Thursday, February 20, 2020

عمر اکمل کی معطلی کی اصل وجہ کیا ہے؟ اندورنی بات سامنے آگئی

عمر اکمل کی معطلی کی اصل وجہ کیا ہے؟ اندورنی بات سامنے آگئی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو معطل کر دیا ہے جس کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

معطلی کے باعث عمر اکمل کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے جب کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو مشکوک سرگرمیوں پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پکڑا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے مشکوک افراد کے ساتھ رابطوں کو سب سے خفیہ رکھا جس پر اینٹی کرپشن یونٹ نے ٹیسٹ کرکٹر کے دونوں فونز بھی اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے مشکوک افراد سے نا صرف ٹیلی فونک رابطے ہوئے بلکہ کراچی میں ان کی مشکوک افراد سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔

اس دوران اینٹی کرپشن یونٹ نے عمر اکمل کو مانیٹر کیا لیکن عمر اکمل نے 3 دن گزرنے کے بعد بھی مشکوک افراد سے رابطوں سے متعلق اینٹی کرپشن یونٹ یا کسی بھی آفیشل کو آگاہ نہیں کیا جو کہ پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی ہے اور عمر اکمل کو معطل کرنے سے پہلے ان کی پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کے ساتھ 6 گھنٹے طویل میٹنگ بھی ہوئی اور انہیں اعتماد میں لیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت معطل کیا گیا ہے،جس کے بعد عمر اکمل اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39Pqrki

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times