
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نے خالد جاوید خان کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فردو عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت تمام آئینی اداروں کا احترام کرتی ہے، آئینی اداروں کی عزت و توقیرہمارے لیے انتہائی مقدم ہے، آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئین کی سربلندی اور قانون کی حکمرانی وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔تمام آئینی اداروں کا احترام کرتے ہیں،ان کی عزت و توقیر ہمارے لئے انتہائی مقدم ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 20, 2020
خیال رہے کہ گزشتہ روز اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے اپن منصب سے استعفیٰ دے دیا تھا، صدر مملکت کو ارسال کیے گئے استعفے میں انھوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان بار کونسل کے مطالبے پر خود کو عہدے سے الگ کر رہا ہوں، گزشتہ ڈیڑھ سال تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ذمہ داریوں کو نبھایا۔
یاد رہے کہ دو دن قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے فل بینچ نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ کے ججز پر لگائے گئے الزام کا تحریری ثبوت دینے یا معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے بھی جواب جمع کرایا گیا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے کیس میں اٹارنی جنرل کے بیان سے اظہار لاتعلقی کیا، جواب میں کہا گیا کہ انور منصور خان نے جو زبانی بیان دیا وہ حکومت کی مرضی کے خلاف تھا، وفاقی حکومت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی عزت اور احترام کرتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37NjKhf
0 comments: