
پرنس کا لقب پانے والے ملک عطاء محمد خان 1941ء میں پیدا ہوئے تھے اور انتقال کے وقت ان کی عمر 78 سال تھی۔
پنجاب اسمبلی کے سابق رکن ملک عطاء محمد خان پنجاب کے علاقے کوٹ فتح خان کے نواب تھے۔
ملک عطاء محمد خان کے انتقال پر وزیر خارجہ شاہ محمود نے بھی مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
پرنس ملک عطا محمد خان آف اٹک کی وفات کا سن کر شدید دکھ ھوا۔ ملک صاحب ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے گھڑ سواری اور نیزہ بازی سمیت پنجاب کی دیگر دیہی روایات کو زندہ رکھنے کیلئے اپنی زندگی صرف کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ pic.twitter.com/Kgl9UeVdmP
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) February 6, 2020
ملک عطاء محمد خان نے کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی خوب داد سمیٹی۔
معروف نیزہ باز آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بننے والے ملکی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامے ’الفا، براوو، چارلی‘ میں کیپٹن فراز کے والد کا کردار ادا کرکے مشہور ہوئے اور 2017 میں انہوں نے فلم ’ورنہ‘ میں گورنر کا کردار بھی ادا کیا۔
ملک عطاء محمد خان ایک بہترین گُھڑ سوار بھی تھےاور وہ گُھڑ سواری اور ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن آف پاکستان کے پہلے منتخب صدر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے تھے۔
معروف نیزہ باز اور گُھڑ سوار ملک عطاء محمد خان نے 1982 میں ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔
علاوہ ازیں ملک عطاء محمد خان نے 1990ء کے انتخابات میں اپنے آبائی علاقے اٹک میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا جس میں کامیاب ہو کر وہ پنجاب اسمبلی کا حصہ بنے جب کہ اس سے قبل وہ اسلامی جمہوری اتحاد کا بھی حصہ رہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31yjvF9
0 comments: